0
Sunday 17 May 2020 00:04

عوام ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرینگے تو ہم بھی مجبور ہوں گے، شبلی فراز

عوام ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرینگے تو ہم بھی مجبور ہوں گے، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کھولنے کی مجبوریوں سے آگاہ کیا تھا، عوام ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کریں گے تو ہم بھی مجبور ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و رہنماء تحریک انصاف شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت مکمل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتی، ہم کرونا وائرس کے اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے حکمت عملی بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار طبقے پر سخت دباؤ آیا ہے، وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کھولنے کی مجبوریوں سے آگاہ کیا تھا، غیر ذمہ داری کا کوئی علاج نہیں، عوام نہیں سن رہے، عوام ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کریں گے تو ہم بھی مجبور ہوں گے۔ شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کسی حد تک برداشت کرلے گی لیکن غیر ذمہ داری سے نقصان ہوگا اسی لیے ہم نے 500 سے زائد مقامات کو سیل کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت کے احکامات پر عملدر آمد نہیں ہوگا تو سختی بھی کی جاسکتی ہے، حکومت کا کام آسانیاں پیدا کرنا اور عوام کا کام عملدر آمد کرنا ہے۔ رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان میں اللہ کا شکر ہے کرونا نے اندازوں کو غلط ثابت کیا ہے۔ ٹیکنالوجی سے لاک ڈاؤن مانیٹر کر رہے ہیں، 500 مقامات سیل کر دیے، وقت کیساتھ ہماری مانیٹرنگ بہتر اور موثر ہوتی جارہی ہے، کرونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا۔ شبلی فراز نے دیہاڑی دار طبقے سے متعلق کہا کہ زیادہ عرصے تک لاک ڈاؤن نہیں رکھ سکتے، ہم چاہتے ہیں مزدور طبقے کی روزی چلے اور معاشی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہیں ہوگا مجبوری میں حکومت کو بھی اقدامات اٹھانا پڑیں گے، عوام کو معلومات دینا ہماری ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ : 863130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش