1
Tuesday 19 May 2020 23:01
عالمی یوم فلسطین

ایران امام خامنہ ای کی رہنمائی میں فلسطینی حمایت کے حوالے سے ثابت قدم ہے، احمد المدلل

ایران امام خامنہ ای کی رہنمائی میں فلسطینی حمایت کے حوالے سے ثابت قدم ہے، احمد المدلل
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی فی فلسطین کے مرکزی رہنما احمد المدلل نے امام خمینیؒ کی طرف سے جمعۃ الوداع کے روز عالمی یوم فلسطین کے اعلان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فلسطین کی آزادی کو امتِ مسلمہ اور عرب دنیا کا اصلی ترین مسئلہ قرار دیا ہے۔ عرب ای مجلے العہد کے مطابق احمد المدلل نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے امام خمینیؒ کی کاوشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران امام خامنہ ای کی رہنمائی میں امام خمینیؒ کے دیئے ہوئے رستے پر کاربند اور بدستور فلسطینی قوم اور اس کے مزاحمتی محاذ کی حمایت میں مشغول ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج فلسطینی مزاحمتی محاذ نے ایران کی عسکری حمایت کے بدولت غاصب صیہونی دشمن کے وجود کو خطرے میں ڈال رکھا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کے مرکزی رہنما نے ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کی طرف سے فلسطینی مزاحمتی محاذ کی بےبہا حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی نے اپنی پوری زندگی مسئلۂ فلسطین اور فلسطینی مزاحمتی محاذ کی حمایت میں صرف کر دی۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ سے مسئلۂ فلسطین کی حمایت میں کوشاں رہا ہے جبکہ جمعۃ الوداع کے روز امام خامنہ ای اپنے خطاب میں فلسطین کی آزادی پر مبنی فلسطینی قوم کی جاری جدوجہد کی حمایت، غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنیوالوں کو مجرم قرار دینے اور امریکہ کے فلسطینی دشمن ہونے پر ایک مرتبہ پھر تاکید کریں گے۔ انہوں نے اپنے بیان کے آخر میں مطالبہ کیا کہ پوری امت مسلمہ فلسطین کی آزادی کے مسئلے کو اپنی پہلی ترجیح قرار دے اور بعض اسلامی و عرب ممالک غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوششیں ترک کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 863657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش