0
Friday 22 May 2020 00:33

پشاور، علماء و مشائخ کونسل خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام یوم القدس گول میز کانفرنس

پشاور، علماء و مشائخ کونسل خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام یوم القدس گول میز کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ علماء و مشائخ کونسل خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام یوم القدس گول میز کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر کونسل کے چیئرمین مولانا محمد شعیب اور علامہ عابد حسین شاکری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلمانوں کا قبلہ اول اسرائیل کے پنجوں میں ہے، اسرائیل فلسطینی مسلمانوں پر آئے روز مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، ایسے حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ بیت المقدس کی آزادی کیلئے تمام دنیا کے مسلمان اپنے چھوٹے اور معمولی اختلافات کو پس پشت ڈال کر اسرائیل کیخلاف متحد ہوجائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم القدس اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ مسلمان عملی جدوجہد کا آغاز کریں اور امریکہ و اسرائیل کے تمام مزموم عزائم خاک میں ملا دیں۔
خبر کا کوڈ : 864136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش