0
Monday 25 May 2020 15:42

پنجاب میں 2 روز میں کورونا کے 1347 نئے کیس سامنے آ گئے

پنجاب میں 2 روز میں کورونا کے 1347 نئے کیس سامنے آ گئے
اسلام ٹائمز۔ دو روز میں پنجاب میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 347 نئے کیس سامنے آنے سے تعداد 20 ہزار 77 ہو گئی۔ لاہور میں 733 مزید مصدقہ مریض جبکہ 6 مزید افراد جان کی بازی ہار گئے۔ لاہور میں اموات کی تعداد 129 ہو گئی۔ لاہور میں 733 مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد تعداد 9 ہزار 597 ہو گئی ہے۔ صوبے میں کورونا وائرس سے 13 مزید اموات ہوئی ہیں، جس کے بعد اب تک 337 اموات ہو چکی ہیں۔ صوبے میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 20 ہزار 77 ہو گئی۔ اب تک 2 لاکھ 6 ہزار 41 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
 
تصدیق شدہ مریضوں میں 119 میو ہسپتال میں، 105 ایکسپو سنٹر ہسپتال، 39 پی کے ایل آئی میں، 17 سروسز ہسپتال، 12 جناح، 37 لاہور جنرل ہسپتال میں، 10 گنگارام ہسپتال، 3 چلڈرن ہسپتال، 6 سوشل سکیورٹی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ پرائیویٹ سیکٹر ہسپتالوں میں سے 8 بیگم اختر رسول ہسپتال، 30 ڈاکٹرز ہسپتال، 33 فاروق ہسپتال، 7 فاطمہ میموریل ہسپتال، 1 گھرکی ہسپتال، 20 حمید لطیف، 13 لاہور کیئر ہسپتال، 27 نیشنل ہسپتال، 11 شوکت خانم، 25 یو او ایل ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 864712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش