1
Monday 25 May 2020 20:17
شکریہ ایران

تہران و کاراکاس امن کے داعی اور آزادانہ تجارت کا مکمل حق رکھتے ہیں، نکولس میڈورو

تہران و کاراکاس امن کے داعی اور آزادانہ تجارت کا مکمل حق رکھتے ہیں، نکولس میڈورو
اسلام ٹائمز۔ وینزوئیلا کے صدر نکولس میڈورو نے ایران کی طرف سے وینزوئیلا کو ارسال کئے گئے پٹرول کے حامل 2 ایرانی بحری بیڑوں کے وینزوئیلا پہنچنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وینزوئیلا کی خبررساں ایجنسی گلوب ویژن (Globvision) کے مطابق نکولس میڈورو نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور وینزوئیلا امن کے داعی ہیں اور آپس میں آزادنہ تجارت کا مکمل حق رکھتے ہیں۔ وینزوئیلا کے صدر نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں وینزوئیلا کو ارسال کئے گئے تیل بردار بحری بیڑوں پر ایران کا شکریہ ادا کیا اور اپنے پیغام کے ساتھ ایرانی بحری بیڑے فارچون کی تصاویر منسلک کرتے ہوئے لکھا کہ ماہ رمضان نے اپنے اختتام پر ہمیں ایرانی تیل بردار بیڑے فارچون سے نوازا ہے جو ایران و وینزوئیلا کی عوام کے درمیان یکجہتی اور دوستی کی ایک علامت بن چکا ہے۔ وینزوئیلا کے صدر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ایران نے اپنے تیل بردار بحری بیڑے ایک ایسے وقت میں وینزوئیلا کو ارسال کئے ہیں جب عالمی آمرانہ طاقتیں دوسرے ممالک پر زورزبردستی کے ساتھ اپنی مرضی تھونپنا چاہتی ہیں۔ نکولس میڈورو نے لکھا کہ صرف اور صرف اخوت ہی آزاد انسانوں کی نجات کا ذریعہ بن سکتی ہے، شکریہ ایران۔
 
خبر کا کوڈ : 864729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش