0
Thursday 21 Jul 2011 21:14

فاٹا اور پاٹا کے لئے"ایکشن ان ایڈ آف سول پاور" کا بل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جماعت اسلامی خیبر پختونخوا

فاٹا اور پاٹا کے لئے"ایکشن ان ایڈ آف سول پاور" کا بل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جماعت اسلامی خیبر پختونخوا
پشاور:اسلام ٹائمز۔ فاٹا اور پاٹا کے لئے ایکشن ان ایڈ آف سول پاور 2011ء کا بل اکیسویں صدی کی مہذب دنیا میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اور دستور پاکستان کے خلاف کھلم کھلی خلاف ورزی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نورالحق نے جمعرات کے روز جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر میں دیر پائین سے آئے ہوئے عمائدین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اس قانون کے نفاذ سے نہ صرف عدالتوں کے اختیارات سلب ہوجائیں گے بلکہ اس سے فوجی اور سول حکام کے اختیارات کو غیر قانونی تقویت مل جائیگی۔ جبکہ سیاسی افراد سے انتقام لینے کی خاطر اس کو استعمال کئے جانے کا اندیشہ ہے جس سے بے گناہ افراد کی جان کو خطرہ لاحق ہو جائیگا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ بل ملکی اور بین الاقوامی قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس بل کی ہر فورم پر مخالفت کریگی۔ اسی سلسلے میں جماعت اسلامی ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر عنقریب ایک کل جماعتی اجلاس کا انعقاد کررہی ہے۔ تاکہ دستور پاکستان میں دیئے گئے بنیادی حقوق کے خلاف اس بل کو عمل درآمد کرنے سے روکا جائے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اے این پی اور پی پی پی نے عوام سے کھوکھلے نعرے پر ووٹ حاصل کرکے ان کو بدامنی، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے تحفے دئیے۔ اب ہم ان کو عوام کا مزید استحصال کرنے نہیں دینگے۔ اُنہوں نے آخر میں کہا کہ مستقبل جماعت اسلامی کا ہے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ جماعت اسلامی کے پیغام قریہ قریہ، گاوں گاوں پہنچایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 86495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش