0
Wednesday 27 May 2020 17:10

بھارت، لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد کے خلاف ٹویٹر پر مہم

بھارت، لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد کے خلاف ٹویٹر پر مہم
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاگو کئے گئے لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد کے واقعات میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف جمعرات سے ٹویٹر پر ایک مہم شروع کی جا رہی ہے۔ دس اہم تنظیمیں میراتھن کی طرز پر ٹویٹ پر ایک احتجاجی مہم شروع کریں گی جو ہیش ٹیگ چپی توڑو اور آخر کیوں، کے طور پر ہوں گی۔ یہ تنظیمیں کل دن میں ساڑھے تین بجے ایک ساتھ سینکڑوں ٹویٹ کرکے یہ سوال اٹھائیں گی کہ لاک ڈاؤن میں خواتین کے خلاف گھریلو تشدد مین اضافہ کیوں ہورہا ہے۔ لو میٹرس انڈیا نامی تنظیم کی پہل پر شروع ہو رہی اس مہم کا مقصد گھریلو تشدد میں اضافہ کے خلاف عوامی بیداری شروع کرنا ہے۔ لو میٹرس انڈیا کی چیف ویتھكا یادو نے بدھ کو یہاں یو این آئی کو بتایا کہ 10 سے زیادہ تنظیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں جن میں ’پاپولیشن فاؤنڈیشن آف انڈیا‘، ’انٹرنیشنل ریسرچ سنٹر آن ویمن‘، ’آئی‘، ‘بریك تھرو‘، ’شکتی شالکنی‘، ’حیا‘، سی آر ای اے‘ جیسی تنظیمیں ’ٹویٹ ایتھون‘ شروع کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ قومی خواتین کمیشن کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کے ایک ماہ میں گھریلو تشدد کے معاملات میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ خواتین کمیشن نے 23 مارچ سے 16 اپریل تک گھریلو تشدد کے 587 کیس درج کئے جبکہ 27 فروری سے 22 مارچ تک 396 کیس درج کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعداد و شمار تشویشناک ہیں، گھر ہمارے لئے سب سے محفوظ مقام ہوتا ہے لیکن لاکھوں لوگوں کے ساتھ حالات مختلف ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ ان حالات کا تصور بھی نہیں کر سکتے جب ایک آدمی مجبوراً گھر میں رہ رہا ہو اور اس گھر میں تشدد، گالی گلوج کا ماحول ہو اور وہ باہر بھی نہیں جا سکتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو تشدد صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اضافہ ہوا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 865059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش