0
Thursday 28 May 2020 10:26

اسلامی حدود نافذ ہوں تو معاشرے سے تمام جرائم کا خاتمہ ہو جائے گا، عبدالغفار روپڑی

اسلامی حدود نافذ ہوں تو معاشرے سے تمام جرائم کا خاتمہ ہو جائے گا، عبدالغفار روپڑی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا ہے کہ اسلامی احکامات حرف آخر ہیں، شریعت کے احکامات کے بعد کسی فلسفے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی علما اور عوام کسی نئے فلسفے کو قبو ل کریں گے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ چاند دیکھنے کے حوالے سے شرعی احکامات کو ہی مدنظر رکھا جا تا ہے۔ کھڈیاں قصور میں نوجوان حافظ قرآن کا پولیس اہلکار کے ہاتھوں قتل پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزم کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے سرعام سزا دی جائے۔
 
انہوں نے کہاکہ معاشرے میں بے راہ روی بڑھ رہی ہے، فحاشی عریانی نے جرائم میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی حدود نافذ ہوں تو معاشرے سے تمام جرائم کا خاتمہ ہو جائے گا، جس معاشرے میں قانون کے محافظ قاتل بن جائیں اور عوام کو انصاف نہ ملے وہ معاشرہ جنگل بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے خاتمے تک عوام احتیاطی تدابیر کو اختیار کریں اور اللہ رب العزت کی طرف رجوع کریں۔
خبر کا کوڈ : 865168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش