0
Saturday 30 May 2020 19:45

کراچی کے ٹرانسپورٹرز کا یکم جون سے بسیں چلانے کا اعلان

کراچی کے ٹرانسپورٹرز کا یکم جون سے بسیں چلانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹرانسپورٹ اتحاد نے یکم جون سے مسافر بسیں سڑکوں پر لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑیاں بند کیں، تو احتجاج کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بہت نقصان برداشت کرلیا ہے، مزید خسارہ نہیں اٹھا سکتے، گاڑیاں کھڑی کرنا ضروری ہے، تو ہمیں ریلیف پیکیج دیا جائے۔ ارشاد بخاری نے کہا کہ یکم جون سے کراچی کی سڑکوں پر ٹرانسپورٹ چلائیں گے، حکومت نے گاڑیاں بند کیں یا ڈرائیورز گرفتار ہوئے تو احتجاج کریں گے، حکومت نے مذاکرات کی یقین دہانی کرائی، مگر کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ مارچ کے آخری ہفتے سے سندھ حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کراچی سمیت سندھ بھر میں آن لائن ٹیکسی سروس اور بسوں سمیت ہر قسم پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 865644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش