0
Tuesday 2 Jun 2020 09:47

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جارج فلائیڈ کی موت قتل قرار

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جارج فلائیڈ کی موت قتل قرار
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں سیاہ فام شہری کی موت کو پوسٹ مارٹم رپورٹ میں قتل قرار دے دیا گیا۔ مقتول کو حراست اور تشدد کے دوران دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔ سرکاری پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق جارج فلائیڈ کو دل کا دورہ بھی پڑا تھا جبکہ رپورٹ میں گردن سختی سے دبانے کی تصدیق بھی ہو گئی ہے، مقتول کو پہلے سے دل کی بیماری تھی۔ قبل ازیں جارج فلائیڈ کے اہل خانہ کی جانب سے کرائے گئے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں بھی موت کی وجہ گردن اور کمر کو دبانا قرار دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد امریکا کے کئی شہروں میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 866074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش