0
Tuesday 2 Jun 2020 09:51

خیبر پختونخوا، کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا، کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد صوبہ میں وباء سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 482 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 458 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وباء سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10 ہزار 485 ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ  پاکستان میں ایک روز میں کورونا سے مزید 60 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1،543 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 72 ہزار 460 تک پہنچ گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 2 ہزار 964 کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی طور پر 26 ہزار 83 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جہاں تعداد 28 ہزار 245 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں 26 ہزار 240، خیبر پختونخوا 10 ہزار 27، بلوچستان 4،393، اسلام آباد 2،589، گلگت بلتستان 711 اور آزاد کشمیر میں 255 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 866075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش