0
Friday 22 Jul 2011 16:12

25 فیصد خصوصی الاونس کے خاتمے کی افواہوں سے سرکاری ملازمین میں بے چینی پھیل گئی ہے، نصرت عالم

25 فیصد خصوصی الاونس کے خاتمے کی افواہوں سے سرکاری ملازمین میں بے چینی پھیل گئی ہے، نصرت عالم
گلگت:اسلام ٹائمز، وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین میں پائی جانے والی تشویش کو ختم کرنے کے لئے پالیسی بیان جاری کریں، تاکہ سرکاری ملازمین کی بے چینی ختم ہو سکے۔ سرکاری ملازمین میں گلگت بلتستان کے 25 فیصد الاونس کے خاتمے کے حوالے سے افواہیں زور پکڑ رہی ہیں، اگر 25 فیصد الاونس ختم کیا گیا تو گلگت بلتستان کے تمام سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار پیرا ویٹرنری ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر نصرت عالم، نائب صدر سفر علی، جنرل سکریٹری شباب عالم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے بگ سٹی الاونس کا وعدہ پورا نہیں ہو سکا اور نہ ہی کنوینس الاونس اور دیگر مراعات گلگت بلتستان کے ملازمین کو دی گئی ہیں، اب جبکہ ان تمام الاونسز سے محروم ہونے کے باوجود 25 فیصد خصوصی الاونس بھی ختم کر دیا گیا تو گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین مسائل کے گرداب میں پھنس جائیں گے اور گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین جینے کے حق سے بھی محروم ہو جائیں گے، اس لئے ہم وزیراعلٰی سید مہدی شاہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صوبائی حکومت کی جانب سے 25 فیصد الاونس کے حوالے سے پالیسی بیان دیں، تاکہ گلگت بلتستان کے 26 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کی بے چینی ختم ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 86615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش