0
Thursday 21 Jul 2011 18:06

گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں حصہ ملے گا، سید مہدی شاہ

گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں حصہ ملے گا، سید مہدی شاہ
گلگت:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ صدر نے ق لیگ کو گلگت حکومت میں شامل کرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے، تاہم وزراء کی تعداد کا تعین کرنا ابھی باقی ہے اور اس مقصد کیلئے وہ جلد صدر زرداری سے ملاقات کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ پی پی کی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی صوبائی حکومت اس کو من و عن تسلیم کرے گی، تاہم ق لیگ کیلئے وزیر یا وزراء کے جو نام پارٹی دے گی ان کو مقرر کیا جائے گا۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ آج انہوں نے ای سی سی کے اجلاس میں شرکت کی، جس میں گلگت بلتستان کی گندم اور نرخوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ وفاقی حکومت نے ایک بار پھر یقین دہانی کرائی ہے کہ سبسڈی برقرار رہے گی، اس کو کوئی نہیں چھیڑے گا، البتہ گندم کے نرخوں پر نظرثانی کی جائے گی، حالیہ اجلاس میں پاور بورڈ کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ پاور، جنگلات، معدنیات اور سیاحت کونسل کا شعبہ ہے اور اس کا چئیرمین وزیراعظم ہے، اگر کسی بورڈ کا سربراہ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر ہو گا تو اس کی یہ تقرری صرف انچارج وزیر گلگت بلتستان کونسل کی حیثیت میں ہو گی۔ 
وزیراعلٰی نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران وزراء نے کھل کر مسائل سے آگاہ کیا ہے، اس موقع پر وزیراعظم نے اعلان کیا کہ گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں حصہ دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے ملاقات کے دوران گلگت میں سیوریج کی ایک سکیم کی سفارشات فوری طور پر پیش کرنے کی بھی ہدایت کی، جن کیلئے فنڈز وفاقی حکومت فراہم کرے گی، اسی طرح ٹورزم کی ایک سکیم کیلئے بھی وزیراعظم نے وعدہ کیا کہ غیر ملکی امداد کیلئے کوشش کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 86482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش