0
Tuesday 2 Jun 2020 19:51

قادیانیوں کی اقلیتی کمیشن میں شمولیت کا معاملہ، مجلس احرار فریق بن گئی

قادیانیوں کی اقلیتی کمیشن میں شمولیت کا معاملہ، مجلس احرار فریق بن گئی
اسلام ٹائمز۔ قادیانیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں شامل نہ کرنے کے حکومتی فیصلے کیخلاف شہداء فاوَنڈیشن اسلام آباد کی پٹیشن میں مجلس احرار اسلام نے عدالت کی معاونت کیلئے فریق بننے کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہداء فاوَنڈیشن اسلام آباد نے قومی اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کو شامل نہ کرنے کے فیصلے کیخلاف جو پٹیشن دائر کی تھی، اس میں مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ کی جانب سے دائر درخواست میں استدعاء کی گئی ہے کہ ان کو اس کیس میں فریق بننے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے شہداء فاوَنڈیشن کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق 4 جون کو مزید دلائل طلب کر رکھے ہیں۔ گزشتہ سماعت کے موقع پر عدالت نے شہداء فاوَنڈیشن پر کئی سوالات بھی اٹھائے تھے۔
خبر کا کوڈ : 866217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش