0
Wednesday 3 Jun 2020 17:22

کراچی سمیت سندھ بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال، ایس او پیز مکمل نظر انداز

کراچی سمیت سندھ بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال، ایس او پیز مکمل نظر انداز
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد شہر کراچی سمیت صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہوگئی ہے، تاہم ٹرانسپورٹرز اور عوام دونوں ہی کی جانب سے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جا رہا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حکومت سندھ نے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کو ایس او پی کے ساتھ چلانے کی اجازت دی تھی، جس کے تحت کراچی سمیت سندھ کے شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہوگئی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کو بنائی گئی ایس او پیز پر عمل کرنا پڑے گا، ایسا نہ ہوا تو گاڑیاں بند کر دی جائیں گی، تمام گاڑیوں میں اضافی مسافر نہیں بٹھائے جائیں گے، اگر ایس او پیز پر عمل نہ ہوا اور کورونا میں اضافہ ہوا، تو پبلک ٹرانسپورٹ بند کر دیں گے، لیکن کسی بھی پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز پر عمل ہی نہیں کیا جا رہا۔ ڈرائیور، کنڈیکٹر اور مسافر ناصرف بغیر ماسک سفر کر رہے ہیں، بلکہ بسوں میں معمول کے مطابق گنجائش سے زیادہ لوگ سوار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 866400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش