0
Thursday 4 Jun 2020 09:57

وزیراعلیٰ سندھ نیب آفس پہنچ گئے

وزیراعلیٰ سندھ نیب آفس پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نیب کے آفس پہنچ گئے، اس دوران نیب اولڈ ہیڈ آفس کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ جعلی بینک اکائونٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو آج نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا تھا، وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے قریبی رفقاء کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ آج نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہوں گے۔ سید مراد علی شاہ پر غیر قانونی طور پرسولر اسڑیٹس لائٹس کے ٹھیکے دینے کا الزام ہے اور ان کو تیسری بار نیب میں طلب کیا گیا ہے۔ نیب حکام کے مطابق نیب راولپنڈی سندھ روشن پروگرام میں کرپشن کے298 ملین روپے ریکور کرچکا ہے، منصوبے کے چار ملزمان اور دو کمپنیوں نے پلی بارگین کی تھی۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ عبدالستارقریشی، عبدالرشید چنا، اسلم پرویز میمن اور بلدیو نے پلی بارگین کی تھی، منصوبے میں شامل دو کمپنیز نے بھی رقم واپس کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 866519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش