0
Thursday 4 Jun 2020 12:27

عمر بن عبدالعزیز اور حضرت عمار بن یاسر جیسے اکابر کے مزارات کی بے حرمتی پر پوری امت دل گرفتہ ہے، لیاقت بلوچ

عمر بن عبدالعزیز اور حضرت عمار بن یاسر جیسے اکابر کے مزارات کی بے حرمتی پر پوری امت دل گرفتہ ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے شام میں خلیفہ اسلام حضرت عمر بن عبدالعزیز ؒ اور ان کی اہلیہ کے مزاروں، جسد خاکی کی بے حرمتی پر سخت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحہ کی شدید مذمت کی ہے۔ لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اس سے قبل بھی شام میں حضرت عمار بن یاسرؓ اور دیگر اکابرین کے مزاروں کی بے حرمتی کی گئی، ایسی ناپاک جسارت کوئی مسلمان نہیں کر سکتا، یہ اسلام دشمن قوتوں کی سوچی سمجھی سازش ہے تاکہ عالم اسلام میں نفرت کی آگ بھڑکا کر اپنے مذموم مقاصد پورے کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری امت مسلمہ اس واقعہ پردل گرفتہ ہے، او آئی سی کو فوری طور پر اس قبیح جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو بے نقاب کر کے اس پر سخت ایکشن لینا ہوگا تاکہ آئندہ کسی کو محترم ہستیوں کے مزاروں کی بے حرمتی کی جرات نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے حکمرانوں کو بھی اس موقع پر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس واقعہ کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا تاکہ امت کو انتشار سے بچایا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 866539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش