0
Thursday 4 Jun 2020 17:39

پشاور، ماسک نہ پہننے پر شہری کو ایک ہزار روپے کا جرمانہ

پشاور، ماسک نہ پہننے پر شہری کو ایک ہزار روپے کا جرمانہ
اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ پشاور نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود ماسک نہ پہننے پر ایک شہری کو ایک ہزار روپے کا جرمانہ کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے خطرات سے بچاؤ کیلئے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے جرمانوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کے تحت ایک شہری کو ماسک نہ پہننے پر  ایک ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق حکومتی اعلان کے باوجود متنی کے علاقے میں شہری نے ماسک نہیں پہنا تھا، قانون کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر نے شہری کو جرمانہ کیا۔ شہری کو جرمانے کی جو رسید دی گئی ہے اس پر تحریر ہے کہ ماسک نہ پہننے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ واضح رہے کہ پشاور میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد سے بازاروں میں خوب رش دیکھنے میں آ رہا ہے، لوگ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر بالکل بھی عمل نہیں کر رہے نہ ہی دکانوں پر سینیٹائزر سمیت احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جا رہا ہے، خلاف ورزی پر خیبر پختونخوا حکومت نے جرمانوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 866573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش