0
Thursday 4 Jun 2020 23:05

کراچی سمیت کئی شہروں میں پیٹرول کی قلت برقرار

کراچی سمیت کئی شہروں میں پیٹرول کی قلت برقرار
اسلام ٹائمز۔ ملک کے کئی شہروں میں بیشتر پیٹرول پمپس پر پیٹرول نایاب ہوگیا ہے جس سے شہریوں کےساتھ ساتھ ٹرانسپورٹرز کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی شہریوں کے لئے مشکلات کا  سبب بن گئی ہے، اندرون ملک سے سپلائی نہ آنے کی وجہ سے کراچی، لاہور، کوئٹہ اور دیگر شہروں  کے بیشتر پیٹول پمپس بند ہوگئے اور جن کے پاس پیٹرول دستیاب ہے وہ دگنی قیمت وصول کررہے ہیں۔ کراچی میں بھی گزشتہ تین روز سے پیٹرول کی قلت برقرار ہے اور شہر کے بیشتر پیٹرول پیمپس پر پیٹرول دستیاب نہیں جب کہ پمپس پر شہریوں کو مہنگا ہائی آکٹین ڈلوانے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سمیر گلزار نے کہا کہ کچھ کمپنیوں نے سستا تیل خریدا نہیں تھا وہ انونٹری گین کے لئے پیٹرول فروخت نہیں کررہی ہیں، صرف پی ایس او پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کررہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 866602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش