0
Friday 5 Jun 2020 11:11

ایڈمنسٹریٹر داتا دربار ذوالقرنین کچھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

ایڈمنسٹریٹر داتا دربار ذوالقرنین کچھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کی وجہ سے ہونیوالی اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر ذوالقرنین کچھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ ذرائع کے مطابق ذوالقرنین کھچی کو 28 مئی کو کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت  آنے کے بعد نجی اسپتال داخل کروایا گیا تھا۔ ذوالقرنین کھچی کافی عرصے سے آنت کے عارضے میں بھی مبتلا تھے، ان کی بڑی آنت کے آپریشن کے بعد مصنوعی آنت ڈالی گئی تھی جب کہ انہیں ہر 10 دن بعد پلیٹیلیٹس کم ہونے پر اسپتال لے جایا جاتا تھا۔ صوبائی وزیر اوقاف سعید الحسن شاہ نے ایڈمنسٹریٹر داتا دربار ذوالقرنین کھچی کی وفات پر اظہارِ افسوس کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ وائرس نے اب تک 1800 سے زائد افراد کی جان لے لی ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 866661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش