0
Friday 5 Jun 2020 12:30

محصولات کا ہدف پورا کرنا مشکل، ایف بی آر ملازمین کی چھٹی بند

محصولات کا ہدف پورا کرنا مشکل، ایف بی آر ملازمین کی چھٹی بند
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں محصولات جمع کرنے والے ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے30 جون تک  تمام عملے اور افسران کی ہفتہ وار چھٹی بھی بند کر دی ہے۔ سیکنڈ سیکرٹری ان لینڈ ریونیو آپریشنز خالد محمود کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ ریجنل ٹیکس دفاتر ہفتہ کوبھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ ملک بھر کے ریجنل ٹیکس دفاتر کےلیے 415 ارب 50کروڑ روپے کا ہدف پورا کرنا چیلنج بن گیا ہے۔ ایف بی آر کی طرف چیف کمشنرز کو ریونیو اہداف کے لیے کوشش تیز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ حکومت نے مالی سال2019-20 کیلئے محصولات کا ہدف 5500 ارب روپے رکھا تھا۔ گزشتہ مالی ساہ کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ٹیکس وصولی مقررہ ہدف سے 280 ارب روپے کم رہی ہے تھی۔

جنوری 2020 کے اعداد و شمار کے مطابق ایف بی آر نے 18 کھرب 28 ارب کے ہدف کے برعکس 16 کھرب 17 ارب جمع کیے تھے۔ براہ راست ٹیکس کی مد میں 557 ارب اور سیلز ٹیکس کی مد میں 698 ارب کی ٹیکس جمع ہوا۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 98 ارب اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 263 ارب جمع ہو سکے۔ براہ راست ٹیکس میں 69 ارب، سیلز ٹیکس میں ساڑے 55 ارب، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ٹیکس میں 13 ارب اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 73 ارب کی کمی ہوئی۔ گزشتہ مالی سال میں جموعی طور پر 3850 ارب روپے کے محصولات جمع ہوئے تھے اور ایف بی آر کا تخمینہ ہے کہ موجودہ سال بڑھ کر 5000 ارب روپے سے زیادہ ہو جائیں گے۔ سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ ریونیو کا بڑا ہدف اس لیے رکھا گیا کہ بڑا ہدف سامنے ہو گا تو کوشش بھی زیادہ ہو گی۔ اگر ہدف کم ہوتا تو اس کے لیے یقیناً کوششیں بھی کم ہوتیں۔
خبر کا کوڈ : 866695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش