0
Saturday 6 Jun 2020 20:09

کراچی سے پشاور 1872 کلو میٹر ریلوے ٹریک کو ڈبل کیا جائیگا، عاصم سلیم باجوہ

کراچی سے پشاور 1872 کلو میٹر ریلوے ٹریک کو ڈبل کیا جائیگا، عاصم سلیم باجوہ
اسلام ٹائمز۔ سینٹرل ڈویپلمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے کراچی سے پشاور تک 1872 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک ایم ایم ون پروجیکٹ منظور کرلیا ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ منصوبے پر7 ارب 20 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی کی سفارشات قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) کو بھجوا دی گئی ہیں۔ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور 1872 کلو میٹر ریلوے ٹریک کو ڈبل کیا جائیگا، منصوبے کے تحت والٹن اکیڈمی کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت حویلیاں میں ڈرائی پورٹ بھی قائم کیا جائیگا، منصوبہ اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کا سنگ میل ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فروری میں اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا تھا کہ جب تک ایم ایل ون منصوبہ نہیں بنے گا ریلوے ٹھیک نہیں ہو سکتی۔
 
خبر کا کوڈ : 866978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش