0
Sunday 7 Jun 2020 18:26

بلاول زرداری کا بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش

بلاول زرداری کا بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت وفاقی حکومت کی کورونا سے نمٹنے کے بجائے ہرڈ امیونٹی کی تباہی کن پالیسی کو بھگت رہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے برامش سانحے اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمسن برامش کے ساتھ ہونے والا ظلم ناقابل تصور ہے، کوئی الفاظ برامش کے زخموں پر مرہم نہیں رکھ سکتے، اگر برامش کی ماں کے قاتل گرفتار نہ ہوئے، تو یہ انصاف کی موت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت بروقت اقدام کرتی اور برامش کی ماں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جاتا، تو حالات ابتر نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبے کے عوام میں شدید غم و غصہ ہے اور لوگ احتجاج کر رہے ہیں، لوگ سڑکوں پر تب ہی آتے ہیں، جب ان کو یقین ہو جائے کہ حکام ان کی بات نہیں سن رہے، اگر حکومت بروقت اقدام کرتی، مجرموں کو گرفتار کیا جاتا تو حالات ابتر نہ ہوتے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک اس وقت وفاقی حکومت کی کورونا سے نمٹنے کے بجائے ہرڈ امیونٹی کی تباہ کن پالیسی کو بھگت رہا ہے، ایسے حالات میں صوبائی حکومتیں کم از کم امن و امان کی صورتحال برقرار رکھیں اور خود کو متنازع نہ بنائیں۔ واضح رہے کہ 26 مئی کو بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے ڈنگ میں تین مسلح افراد ڈکیتی کی نیت ایک گھسے اور مزاحمت پر ملک ناز نامی خاتون کو گولیاں مار کر قتل کر دیا، جبکہ کم سن بچی برامش کو بھی گولی مار کر زخمی کر دیا، اس واقعے کے بعد سے بلوچستان کے مختلف شہروں میں برامش بلوچ کو انصاف کیلئے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 867136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش