0
Tuesday 9 Jun 2020 10:55

امریکہ میں علاقائی پولیس فورس ختم کرانے اور اس کے فنڈز روکنے کے مطالبات زور پکڑ گئے

امریکہ میں علاقائی پولیس فورس ختم کرانے اور اس کے فنڈز روکنے کے مطالبات زور پکڑ گئے
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں ساہ فارم باشندے کی ہلاکت کے بعد پولیس اصلاحات کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔ امریکہ بھر سے علاقائی پولیس فورس ختم کرانے اور اس کے فنڈز روکنے کے مطالبات کیے جا رہے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے علاقائی پولیس فورس ختم کرانے سے متعلق مطالبات کی مخالفت کردی ہے اور وائٹ ہاؤس میں پولیس آفسران کے ساتھ ملاقات میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نناوے فی صد پولیس اہلکار اچھے لوگ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چند برے لوگوں کی وجہ سے پوری فورس کو برا کہنا ٹھیک نہیں۔ ٹرمپ نے رواں سا ل جرائم کی شرح کم ہونے پر پولیس افسران کی تعریف بھی کی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہماری پولیس ہمیں سکون سے رہنے دیتی ہے، ہوسکتا ہے کچھ لوگ پولیس میں برے ہوں لیکن 99 فیصد اچھے لوگ ہیں، بعض اوقات ہم خوفناک چیزیں دیکھتے ہیں جیسے ہم نے حال ہی میں دیکھا۔ امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے جارج فلائیڈ کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی امریکی سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر مذمتی بیان جاری کیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والے جذبات کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔ برطانیہ میں سیاہ فام اور اقلیتوں کیلئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکہ میں حکومت کرنے والے یہ جذبات کسی صورت نظر انداز نہیں کرسکتے۔
خبر کا کوڈ : 867466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش