0
Wednesday 10 Jun 2020 04:09

سندھ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 700 کے قریب ہوگئی، وزیراعلیٰ کی عوام سے احتیاط کی اپیل

سندھ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 700 کے قریب ہوگئی، وزیراعلیٰ کی عوام سے احتیاط کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 700 کے قریب پہنچ گئی، وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے  کی وجہ سے صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے، خدارا ایس او پیز پر عمل کریں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ 24 گھنٹےمیں 6995 ٹیسٹ کئے گئے، ٹیسٹوں کے نتیجے میں 1745 کیسز سامنے آئے، 1745 کیسز کا آنا ٹیسٹوں کا 25 فیصد ہے، جو بہت زیادہ ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 2 لاکھ 46 ہزار 517 ٹیسٹ کئے گئے، 41 ہزار 303 کیس سامنے آئے، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 17 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد انتقال کرنے والوں کی تعداد 696 ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اس وقت 466 مریض تشویشناک حالت میں ہیں، 71 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ 20 ہزار 711 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں 19201 گھروں اور مراکز میں جبکہ مختلف اسپتالوں میں 1461 مریض ہیں۔

صحتیاب افراد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آج مزید 759 مریض ٹھیک ہوکر گھروں کو چلے گئے، جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 19 ہزار 896 ہوگئی ہے۔ کورونا کیسز کی صورتحال سے متعلق مراد علی شاہ نے کہا کہ آج رپورٹ ہونے والے 1745 میں سے کراچی میں 1184 نئے کیس سامنے آئے، احتیاطی تدابیر نہ کرنے سے صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی خدارا ایس او پی پر عمل کریں، اپنی اور دوسروں کی زندگی بچانے میں حکومت کی مدد کریں۔
خبر کا کوڈ : 867611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش