0
Saturday 23 Jul 2011 16:49

امریکا دیوالیہ ہو گیا تو معاشی تباہی تیز ہو جائے گی، صدر اوباما

امریکا دیوالیہ ہو گیا تو معاشی تباہی تیز ہو جائے گی، صدر اوباما
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا ہے کہ اگر امریکا دیوالیہ ہو گیا تو اس کی معاشی تباہی تیز ہو جائے گی۔ امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر جان بینر نے امریکی صدر بارک اوباما پر شدید تنقید کرتے ہوئے قرض سے متعلق بات چیت کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر اوباما نے اپوزیشن جماعت ری پبلیکن مذاکرات کے خاتمے کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکا قرض کی وجہ دیوالیہ نہیں ہو گا۔ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ امریکی عوام اور تجارت کو درپیش مشکلات کو دور کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں کہ قرض کی آخری حد کو بڑھایا جائے۔ اسلیے اگر کانگریس اسے منظور کر لے تو وہ قرض کی حد میں توسیع کر دیں گے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اگر امریکا دیوالیہ ہو گیا تو اس کی معاشی تباہی تیز ہو جائے گی۔ ری پبلیکن پارٹی کے رکن اور کانگریس کے اسپیکر جان بینر نے امریکی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر وہ کچھ نہیں کرنا چاہتے، جس کی وجہ سے امریکیوں کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو بہت ریونیو ملتا ہے، مگر اس سے زیادہ اخراجات ہو چکے ہیں جن پر قابو پانا ضروری ہے۔ بینر کا کہنا ہے کہ امریکا کو دیوالیہ ہونے والوں سے بچانے کیلیے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ جان بینر نے ایوان نمائندگان کے ارکان کو ایک خط میں بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ وائٹ ہاوٴس سے مذاکرات ختم کر کے سینیٹ کے رہنماوٴں سے بات چیت شروع کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 86821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش