0
Saturday 13 Jun 2020 22:43

ملک میں کورونا کے ایک لاکھ 35 ہزار مریض، 2594 اموات

ملک میں کورونا کے ایک لاکھ 35 ہزار مریض، 2594 اموات
اسلام ٹائمز۔ ملک میں کورونا وائرس کیسز میں ریکارڈ اضافہ جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 6472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 732 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں سب سے زیادہ 29 ہزار 8 سو 50 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح ملک بھر میں اب تک 8 لاکھ 39 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 6472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 732 ہو گئی۔ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور مصدقہ مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، ملک کے سب سے بڑے صوبے میں کوویڈ 19 کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 50 ہزار 87 ہو گئی ہے۔ سندھ میں 51 ہزار 518، خیبرپختونخوا میں 17 ہزار 450، بلوچستان میں 7 ہزار 866، اسلام آباد میں 7 ہزار 163، آزاد کشمیر میں 604 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 44 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس مزید 88 زندگیاں نگل گیا، اس طرح ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 594 ہو گئی۔ پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 938 ہو گئی، اس کے علاوہ سندھ میں 793، خیبر پختونخوا میں 642، بلوچستان میں 80، اسلام آباد میں 71، آزاد کشمیر میں 11 اور گلگت بلتستان میں 16 مصدقہ مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 868437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش