0
Wednesday 17 Jun 2020 19:50

ملتان، ضلعی انتظامیہ کا تین علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ

ملتان، ضلعی انتظامیہ کا تین علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے ملتان شہر کے تین ایریاز میں سمارٹ لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے شاہ رکن عالم کالونی، نیو ملتان اور ایم ڈی اے چوک کے ایریاز میں سمارٹ لاک ڈاون کی تجویز حکومت پنجاب کو ارسال کردی ہے، سفارشات بھجوانے کا فیصلہ رپورٹ ہونیوالے کورونا وائرس کے مریضوں کے حوالے سے منعقدہ ایک جائزہ اجلاس میں کیا گیا، سمارٹ لاک ڈاون میں شاہ رکن عالم کا "کے" "ایچ" "ڈی" اور نیو ملتان کا "وی" اور "وائی" بلاک شامل ہے، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا ہے کہ ان ایریاز میں 14 دن کے لئے سمارٹ  لاک ڈاون کیا جائے گا، سمارٹ لاک ڈاون کے لئے پولیس کی خدمات حاصل کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایک ڈاکٹر اور لیڈی ڈاکٹر پر مشتمل موبائل یونٹ کی خدمات ایریا کے رہائشیوں  کو حاصل ہوں گی، اس علاقے کا رہائشی کوئی بھی فرد ہیلتھ موبائل ٹیم کو فون پر طلب کر سکے گا، کورونا مریضوں کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں کو زیر مشاہدہ رکھا جا رہا ہے۔

عامر خٹک نے کہا کہ نشتر ہسپتال اور حکومت پبجاب کی طرف سے کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھا دی گِئی ہے، مشتبہ مریضوں کے زیرالتوا رزلٹ آنے کے بعد دیگر علاقوں کے لاک ڈاون کا فیصلہ کیا جائے گا، عامر خٹک نے کہا کہ شہر کے 39 ایریاز کو لاک ڈاون کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ہمیں کورونا وائرس کا مقابلہ خوف و ہراس پھیلا کر نہیں بلکہ دانشمندی سے کرنا ہے، ضلعی انتظامیہ کورونا سے بچاو بارے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں برتے گی، علاوہ ازیں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے افسراں کو یونین کونسلز کی سطح پر ایریاز الاٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 869219
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش