0
Thursday 18 Jun 2020 19:25

اہلسنت نے ناصبی مولوی سے اظہار لاتعلقی کرکے محب اہلبیت ہونے کا ثبوت دیا ہے، سبطین سبزواری

اہلسنت نے ناصبی مولوی سے اظہار لاتعلقی کرکے محب اہلبیت ہونے کا ثبوت دیا ہے، سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ خاتون جنت حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے، ہم صحابہ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرتے تو اہلبیتؑ کی ناموس پر حملہ کیسے برداشت کریںگے؟ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی طرف سے گستاخ مولوی اشرف آصف جلالی کیخلاف مذمتی قرارداد کا خیر مقدم کرتے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ قومی اسمبلی، سینیٹ، چاروں صوبائی اسمبلیاں اور گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کو بھی اس طرح کی مذمتی قراردادیں منظور کرکے خاتم الانبیا اور ان کی آل کے محب ہونے کا ثبوت فراہم کریں۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے تین سال پہلے اہلسنت کے مقدسات کی توہین کو حرام اور سید المرسلین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات رضی اللہ عنہم کی توہین کو توہین رسالت قرار دینے کا فتوی جاری کرکے شیعہ سنی اتحاد کی مضبوط بنیاد فراہم کرکے استعماری قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اشرف جلالی کی ہرزہ سرائی کیخلاف اہلسنت علماء و مشائخ کی بیداری کا خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ گستاخ اہلبیت ناصبی مولوی سے اظہارِ لاتعلقی کرتے ہوئے محب اہلبیت ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیعہ علما کونسل کی طرف سے پاکپتن، پھالیہ، چکوال، لاہور، فیصل آباد سمیت متعدد علاقوں میں ملعون کیخلاف مقدمے کے اندراج کی درخواستیں جمع کروا دی گئی ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت مقدمات درج کرکے فاطمة الزھرا کے گستاخ کو کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 869436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش