0
Friday 19 Jun 2020 21:43

پاکستان اور عالمی مالیاتی اداروں کے مابین ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کے معاہدے

پاکستان اور عالمی مالیاتی اداروں کے مابین ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کے معاہدے
اسلام ٹائمز۔ عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انٹرنیشنل انفراسٹرکچر بینک پاکستان کو مجموعی طور پر ایک ارب 50 کروڑ ڈالر فراہم کریں گے۔ وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ مالیاتی معاہدوں پر دستخط کے حوالے سے اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر خسرو بحتیار نے بھی شرکت کی، جبکہ پاکستان کی جانب سے معاہدوں پر دستخط سیکرٹری اقتصادی امور نور عالم نے کئے۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ مالیاتی معاہدے عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انٹرنیشنل انفراسٹرکچر بینک کے ساتھ کئے گئے، معاہدوں کے تحت ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کی رقم پاکستان کو بجٹ اسپورٹ پروگرام کے تحت خصوصی رعایتی بنیادوں پر دی گئی ہے، رقم کورونا رسپانس میں زیر استعمال آئے گی۔

اس موقع پر وزیراعظم اور وفاقی وزیر اقتصادی امور نے تینوں عالمی بینکوں کا کورونا رسپانس کے لیے مالی تعاون کا شکریہ ادا کیا، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرور بختیار کا کہنا تھا کہ رعایتی بیناد پر مالی امداد ملنا عالمی برادری کا پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ تقریب میں موجود عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انٹرنیشنل انفراسٹرکچر بینک کے نمائندوں نے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 869643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش