1
Saturday 20 Jun 2020 12:42

عالمی جوہری توانائی کمیشن میں ایران کیخلاف قرارداد کی منظوری پر چین کا اظہار افسوس

عالمی جوہری توانائی کمیشن میں ایران کیخلاف قرارداد کی منظوری پر چین کا اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ ویانا میں چین کے نمائندہ دفتر نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں اقوام متحدہ کے عالمی جوہری توانائی کمیشن میں ایران کے خلاف برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد کی منظوری پر گہرے تاسف کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے لئے چینی نمائندہ دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے پیغام میں لکھا گیا ہے کہ چین عالمی جوہری توانائی کمیشن میں ایرانی تحفظات کے جواب میں ایران کے خلاف منظور ہونے والی قرارداد پر گہرے افسوس کا اظہار کرتا ہے کیونکہ اس اقدام کے "ایرانی جوہری معاہدے" (JCPOA) پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ واضح رہے کہ سال 2012ء کے بعد سے ایران کے خلاف منظور ہونے والی عالمی جوہری توانائی کمیشن کی یہ پہلی قرارداد ہے۔ اس حوالے سے ہونے والی رائے شماری میں قرارداد کے حق میں 25، مخالفت میں 2 اور غیر جانبدار 27 ووٹ ڈالے گئے ہیں جبکہ چین و روس نے اس قرارداد کی مخالفت میں ووٹ ڈالا ہے۔
خبر کا کوڈ : 869748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش