0
Sunday 21 Jun 2020 18:38

کورونا سے جاں بحق 75 فیصد افراد پہلے سے کسی بیماری میں مبتلا تھے، ظفر مرزا

کورونا سے جاں بحق 75 فیصد افراد پہلے سے کسی بیماری میں مبتلا تھے، ظفر مرزا
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی صحت ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ کورونا سے جاں بحق ہونے والے 75 فیصد افراد پہلے سے کسی بیماری میں مبتلا تھے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ظفرمرزا نے کہا کہ کورونا وائرس سے 3 ہزار 500 پاکستانی جاں بحق ہوچکے ہیں، تقریباً 72 فیصد جاں بحق افراد کی عمر 50 سال سے زائد تھی، 70 سے 75 فیصد افراد پہلے سے کسی بیماری میں مبتلا تھے، کورونا سے جاں بحق افراد کو بلڈ پریشر ،ذیابطیس یا دل کے عارضے تھے۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ بیمار افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں، کورونا سے بچنے کیلئے بزرگوں اور بیمار افراد کا خاص خیال رکھنا ہے، وزارت صحت نے بزرگ افراد کے لئے گائیڈ لائنز بنائی ہیں۔ کورونا وائرس سے بچاوَ کے لئے 5 چیزوں کا خیال رکھنا ہے، کورونا سے بچاوَ کے لئے ماسک کا استعمال انتہائی ضروری ہے، پرہجوم جگہ پر کسی بھی قسم کا ماسک پہننا ضروری ہے، گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں، دوسروں سےکم ازکم 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں، ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک بار بار دھونا انتہائی ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 869977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش