1
Sunday 21 Jun 2020 20:28

7000 یمنی بچوں کا قاتل سعودی عرب تاحال 300 ہسپتال اور سینکڑوں ایمبولینسز کو نشانہ بنا چکا ہے، طہ المتوکل

7000 یمنی بچوں کا قاتل سعودی عرب تاحال 300 ہسپتال اور سینکڑوں ایمبولینسز کو نشانہ بنا چکا ہے، طہ المتوکل
اسلام ٹائمز۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق یمنی وزیر صحت طہ المتوکل نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جارح سعودی رژیم یمن پر مسلط کردہ اپنی خوفناک جنگ کے دوران تاحال 300 سے زائد یمنی ہسپتال اور بنیادی مراکز صحت کو اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنا چکا ہے۔ یمنی وزیر صحت نے کہا کہ جارح سعودی عرب کی جانب سے یمنی ہسپتالوں اور ایمبولینسز کو عمدی طور پر نشانہ بنایا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ یمن پر ہونیوالے سعودی ہوائی حملوں کے دوران سینکڑوں ایمبولینسز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جن کے اندر موجود سینکڑوں امدادی کارکن شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔ طہ المتوکل نے کہا کہ یمن کے خلاف ایک گھمبیر عالمی سازش جاری ہے جس کے دوران ملک میں موجود طبی عملے کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ دوسری طرف سے باقی ماندہ طبی ماہرین کو بھاری تنخواہوں کے لالچ میں ملک سے باہر نکال لیا جاتا ہے۔

یمنی وزیر صحت طہ المتوکل نے کہا کہ جارح سعودی رژیم نے گذشتہ ہفتے کے دوران اپنی میڈیا مشینری کو استعمال کرتے ہوئے کرونا وائرس کے حوالے سے جھوٹ اور افواہوں پر مبنی وسیع پراپیگنڈہ کر کے یمنی طبی عملے اپنی سافٹ وار کا نشانہ بنایا ہے۔ طہ المتوکل نے اپنی گفتگو کے دوران یمنی زخمیوں کے لئے "طبی ہوائی پل" (The medical air bridge flights) نامی پروازوں کے اقوام متحدہ کے وعدے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا اور کہا کہ پورے ملک میں سے صرف 50 مریض ہی تاحال ان پروازوں کے ذریعے بیرون ملک لے جائے جا سکے ہیں درحالیکہ کہ یمن کے اندر فوری طبی امداد کے محتاج سینکڑوں مریض و زخمی اقوام متحدہ کی ان پروازوں کے منتظر ہیں۔ یمنی وزیر صحت نے گذشتہ روز ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں بھی اعلان کیا تھا کہ جارح سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دوران تاحال 7 ہزار یمنی بچوں کو قتل کر چکا ہے جبکہ دوسری طرف "بچوں کے حقوق تلف کرنے والے ممالک کی فہرست" سے اقوام متحدہ کی جانب سے سعوی عرب کا نام حذف کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 869985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش