0
Monday 22 Jun 2020 23:36

پشاور، ایس یو سی اور الزہرا اکیڈمی کیجانب سے مستحقین میں راشن تقسیم

پشاور، ایس یو سی اور الزہرا اکیڈمی کیجانب سے مستحقین میں راشن تقسیم
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر الزاہرہ اکیڈمی کے سربراہ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے تعاون سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ پشاور کے علاقہ وڈپگہ کے عوام میں ہدیۂ اخلاص تقسیم کیا گیا۔ جس کی نگرانی شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے کی۔ اس موقع پر مرکزی جامع مسجد النبی کے خطیب مولانا سید ارشد علی شاہ نقوی نے دعائے خیر کی جبکہ شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور کے صدر و ذاکرِ اہلبیت آخونزادہ مجاہد علی اکبر، ایس یو سی وڈپگہ یونٹ کے صدر سید مجتبیٰ علی شاہ نقوی، قومی محرم کمیٹی پشاور کے رہنماؤں شاہد امداد بیگ، پروفیسر ملازم حسین اور وقار حیدر سمت دیگر بھی موجود تھے۔ دعائے خیر میں خصوصی طور پر علامہ سید ساجد علی نقوی کی صحت و زندگی، درازی عمر اور علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی توفیقات خیر میں اضافے کی دعا بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 870236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش