0
Tuesday 23 Jun 2020 18:54

ڈاکٹر راغب نعیمی کو دوسرا صدمہ، چچا کے بعد تایا بھی انتقال کر گئے

ڈاکٹر راغب نعیمی کو دوسرا صدمہ، چچا کے بعد تایا بھی انتقال کر گئے
اسلام ٹائمز۔ مہتمم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ لاہور ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو لگاتار دوسرا صدمہ، گذشتہ روز چچا کا انتقال ہوا تو آج تایا بھی خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم پروفیسر محفوظ الرحمان سابق رکن پنجاب اسمبلی نبیرہ عندلیب نعیمی کے والد بھی تھے۔ مرحوم پروفیسر محفوظ الرحمن نعیمی کی نماز جنازہ دربار شاہ کمال جنازہ گاہ مغل پورہ لاہور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں ڈی جی محکمہ اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی، ڈاکٹر حسیب قادری، علامہ قاسم علوی، علامہ مشتاق نوری، پروفیسر لیاقت علی صدیقی، صاحبزادہ رضائے مصطفیٰ نقشبندی، پیر بشیر یوسفی، مفتی بلال فاروق نعیمی، مفتی ممتاز نعیمی، مولانا امداداللہ نعیمی، مولانا شفقت علی یوسفی، مولانا ارشد جاوید، پروفیسر رفیق احمد سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مرحوم کی تدفین دربار شاہ کمال لاہور میں ہی کی گئی۔ مرحوم پروفیسر محفوظ الرحمن نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل میں بطور ریسرچ سکالر شامل رہے۔ ڈائریکٹر علماء اکیڈمی خدمات سرانجام دیں۔ 2006ء میں بطور پرنسپل گیریژن ڈگری کالج ریٹائرڈ ہوئے۔ 2014ء تک جامعہ سراجیہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔ مرحوم جامعہ نعیمیہ اور دربار شاہ کمال مسجد میں خطابت کے فرائض بھی سرانجام دیتے رہے۔ مرحوم نے پسماندگان میں 3 بیٹے اور 3 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ مرحوم محفوظ الرحمان ڈاکٹر راغب نعیمی کے تایا کے ساتھ سسر بھی تھے۔
خبر کا کوڈ : 870391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش