0
Tuesday 23 Jun 2020 22:50

مفاد پرست حکمرانوں کے پاس عوامی مسائل کا حل ہے اور نہ ہی ویژن، لیاقت بلوچ

مفاد پرست حکمرانوں کے پاس عوامی مسائل کا حل ہے اور نہ ہی ویژن، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر و سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت کا کہنا ہے کہ مفاد پرست حکمرانوں کے پاس عوامی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی ویژن، ملک میں غریب مزدور اور سفید پوش طبقے کا دشمن نظام مسلط ہے، جس سے نجات ناگزیر ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے سمیت تمام دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے، یہی حال پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا ہے، 12 سال سے بلاشرکت غیرے سندھ پر حکمرانی کرنے کے باوجود صوبے کے عوام پینے کے صاف پانی سے بھی محروم ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی سندھ کے میڈیا سیل کے دورے پر بات چیت کے دوران کیا، دریں اثناء انہوں نے جمعیت اتحاد العلماء سندھ کے سابق صدر و جامع مسجد قباء کے پیش امام مولانا عبدالرﺅف کی وفات پر ان کے گھر جاکر لواحقین سے تعزیت کی اور صوبائی امیر محمد حسین محنتی کو ٹیلیفون کرکے مزاج پرسی کی، جو ان دنوں کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر گھر میں آئیسولیشن میں ہیں۔

اس موقع پر صوبائی ناظم عمومی مولانا محمد دین منصوری، نائب امیر ضلع گلبرگ کامران سراج، صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا اور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات وزیر علی جمالی بھی موجود تھے۔ ایک سوال کے جواب میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچ رہنما اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا پی ٹی آئی کا وعدہ وفا نہ کرنے پر احتجاج کا جواز درست ہے، بلوچستان میں اپوزیشن کو آزادی سے سیاست کرنے دی گئی، تو صوبہ بلوچستان میں تبدیلی آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا و اقتصادی بحران خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے، جس کیلئے حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ ملکر سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 870462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش