0
Wednesday 24 Jun 2020 14:28

بھارت میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 4.56 لاکھ سے متجاوز

بھارت میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 4.56 لاکھ سے متجاوز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15968 نئے کیسز کی اطلاعات ہیں اور ان مریضوں کے اضافہ کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 4.56 لاکھ جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 14476 ہوچکی ہے۔ صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 456183 ہوگئی ہے جس میں کورونا وائرس کے 15968 نئے کیسز بھی شامل ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وباء سے 465 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 14476 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب اس بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی عرصہ میں 10495 مریض صحتمند ہوئے ہیں۔ شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد اب 258685 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 183022 فعال کیسز ہیں۔ کورونا وائرس سے ریاست مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں کووڈ 19 کے 3214 کیسز رپورٹ ہوئے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 248 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 870583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش