0
Thursday 25 Jun 2020 21:14

جسٹس فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکیاں کون دے رہا ہے؟ چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

جسٹس فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکیاں کون دے رہا ہے؟ چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حوالے سے دھمکی آمیز ویڈیو کا نوٹس لےلیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دھمکی آمیز ویڈیو میں اعلیٰ عدلیہ اور ججز کے بارے میں توہین اور دھمکی آمیز زبان استعمال کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے اس دھمکی آمیز ویڈیو کے معاملے پر ازخود نوٹس لیا ہے اور کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق سماعت کل صبح کورٹ نمبر ون میں ہوگی۔

دوسری جانب  جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کی درخواست پر پولیس نے اس معاملے پر مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کے ذریعے کیا گیا جرم قابل دست اندازی جرم نہیں، انٹرنیٹ کے ذریعے سرزد جرائم کی تفتیش کا اختیار وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کو ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس رپورٹ اور یو ایس بی قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ ادارے کو بھجوائی جائے گی جبکہ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نےجسٹس قاضی فائزعیسٰی کی اہلیہ سرینا عیسٰی کی درخواست روزنامچے میں درج کرلی ہے۔ سرینا عیسٰی نے درخواست میں آغا افتخار الدین پر جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو جان سے مارنے کی دھمکی کا الزام لگایا ہے۔ سرینا عیسٰی نے شک ظاہر کیا کہ صحافی احمد نورانی پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ہی ان کے شوہر کو راستے سے ہٹانا چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 870886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش