0
Monday 25 Jul 2011 00:13

یمن،فوجی کیمپ کے گیٹ پر کار بم دھماکہ، 8 فوجی ہلاک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

یمن،فوجی کیمپ کے گیٹ پر کار بم دھماکہ، 8 فوجی ہلاک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
عدن:اسلام ٹائمز۔ یمن کے ساحلی شہر عدن میں کار بم دھماکے میں 8 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ کار بم دھماکہ ایک فوجی کیمپ کے گیٹ پر ہوا، جہاں فوجیوں کی کافی تعداد میں گاڑیاں کھڑی تھیں اور وہ القاعدہ کیخلاف صوبے البیان میں جاری لڑائی میں حصہ لینے کے لیے جانے والی تھیں۔ دھماکے فوراً قانون نافذ کرنے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیااور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ زخمیوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے پیچھے القاعدہ کا ہاتھ ہو سکتا ہے تاہم تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، جلد حقائق تک پہنچ جائیں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 87092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش