0
Saturday 27 Jun 2020 21:12

پنچائیت کے حکم پر لڑکی کی 60 سالہ بااثر شخص سے زبردستی شادی

پنچائیت کے حکم پر لڑکی کی 60 سالہ بااثر شخص سے زبردستی شادی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع پاکپتن میں پنچائیت نے لڑکے کے شادی کرنے کی سزا بہن کو دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے ضلع پاکپتن کے نوجوان نے ایک لڑکی سے پسند کی شادی کی اور اُسے اپنے ساتھ لے گیا۔ لڑکی کے اہل خانہ نے اپنی بیٹی کی گمشدگی کی خبر قریبی تھانے میں نہیں دی اور معاملہ پنچائیت کے پاس لے کر پہنچ گئے۔ پنچائیت نے ظالمانہ فیصلہ کرتے ہوئے بھائی کی شادی کی سزا بہن کو دیتے ہوئے اُس کی شادی 60 سالہ شخص سے زبردستی کرانے کا حکم جاری کیا۔ لڑکی کے اہل خانہ نے پنجائیت کے فیصلے کر سرخم تسلیم کیا اور اپنی بیٹی کو 60 سالہ شخص کے حوالے کردیا۔

لڑکی ملزمان کے چنگل سے فرار ہوکر پناہ لینے کے لیے اپنے ماموں کے پاس پہنچی اور اُس نے انہیں واقعے سے متعلق آگاہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی نے ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے ملکہ ہانس تھانے میں درخواست دائر کی، پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے باوجود بھی ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ متاثرہ لڑکی نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی  اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنی جان بچانے کی بھیک مانگتی ہوں، خدا را مجھے تحفظ فراہم کریں اور ملزمان کے خلاف کارروائی کریں، بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس مقدمہ درج ہونے کے باوجود بھی ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی۔
خبر کا کوڈ : 871254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش