0
Monday 29 Jun 2020 10:52

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گروں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشت گروں کو ہلاک کر دیا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سمیت 4 سکیورٹی گارڈ بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق حملے میں ملوث تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے، جبکہ کلیئرنس آپریشن جاری ہے، بی ڈی ایس کے عملے کو طلب کر لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ساوتھ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد جس گاڑی میں آئے تھے اسے بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دہشت گروں کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر جدید اسلحہ اور دستی بموں سے حملہ کیا تھا۔ ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے پولیس اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوئے ہیں ، جبکہ سول اسپتال میں 7 زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔ مقدس حیدر نے بتایا کہ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے جسے اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کے مطابق حملہ آوروں کے پاس جدید ہتھیار موجود تھے، وہ پارکنگ کے ذریعے عمارت میں داخل ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 871452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش