0
Wednesday 1 Jul 2020 15:01

2 روز میں سندھ پولیس کے 30 اہلکار کورونا کا شکار

2 روز میں سندھ پولیس کے 30 اہلکار کورونا کا شکار
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ 2 روز کے دوران سندھ پولیس میں کورونا کے 30 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گذشتہ دو روز کے دوران کورونا کے 30 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اس طرح کورونا سے متاثرہ پولیس اہلکاروں کی مجموعی تعداد 1255 ہوگئی ہے۔ 910 افسران اور اہلکار زیر علاج ہیں، جبکہ 332 اہلکار صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اب تک سندھ پولیس کے 13 اہلکار کورونا سے متاثر ہو کر شہید ہو چکے ہیں، جن میں سے 11 کا تعلق کراچی، جبکہ دو کا تعلق حیدرآباد رینج سے تھا۔ ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جا رہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں، کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کیلئے انتہائی پُرعزم اور بلند حوصلہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 871905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش