1
Saturday 4 Jul 2020 11:33

لاہور، ضلعی انتظامیہ کا مرکز ولایت کو کنونشن کی اجازت دینے سے انکار

لاہور، ضلعی انتظامیہ کا مرکز ولایت کو کنونشن کی اجازت دینے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی ضلعی حکومت نے مرکز ولایت علی کے منتظمین کو ولایت کنونشن کرانے سے روک دیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کو مرکز ولایت علی کے رہنماء رائے مزمل حسین کی جانب سے درخواست دی گئی تھی، جس میں 6 جولائی کو امام بارگاہ قصر بتول نجف کالونی علامہ اقبال ٹاون میں دوسرا سالانہ کنونشن منعقد کرنے کی اجازت مانگی گئی تھی۔ تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رائے مزمل کے نام جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آپ کی جانب سے موصول ہونیوالی درخواست کا جائزہ لیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے باعث صوبے میں ہر قسم کے سیاسی و مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ حکومتی پابندی کے باعث 6 جولائی کو یوم تاسیس کے کنونشن کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کے دستخط سے جاری ہونیوالے اس مراسلے کی ایک کاپی آئی جی پنجاب پولیس، ایک سی ٹی او لاہور، ایک چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن لاہور اور ایک کاپی پی اے ٹو ڈپٹی کمشنر کو ارسال کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 872433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش