0
Sunday 5 Jul 2020 12:40

اپوزیشن صبر کے ساتھ عام انتخابات کا انتظار کرے، چوہدری سرور

اپوزیشن صبر کے ساتھ عام انتخابات کا انتظار کرے، چوہدری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری سرورکا کہنا ہے کہ ہم ملک سے کرپشن، مہنگائی اور دیگر مسائل مائنس کر رہے ہیں۔ لاہور میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد سے ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کے نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں، انصاف ٹائیگرز فورس کے جوان انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں، حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں، اپوزیشن صبر کے ساتھ عام انتخابات کا انتظار کرے۔ چوہدری سرور نے کہا کہ عام انتخابات میں کیے گئے وعدوں کو انشاءاللہ پورا کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری پر ان کے مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے، ہم ملک سے کرپشن، مہنگائی اور دیگر مسائل مائنس کر رہے ہیں، مشکل حالات میں وفاقی اور صوبائی حکومت نے ٹیکس فری بجٹ دیا ہے، اپوزیشن کو ہر معاملے میں روڑے اٹکانے کی عادت ختم کرنی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 872597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش