0
Wednesday 8 Jul 2020 11:21

کورونا حملے، لاہور کے مزید 7 علاقے سیل کرنے کا فیصلہ

کورونا حملے، لاہور کے مزید 7 علاقے سیل کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے لاہور میں کورونا وائرس کے کیسز کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر مزید 7 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لاہور کے علاقے واپڈا ٹاﺅن، ای ایم ای سوسائٹی کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جوہر ٹاﺅن کے کچھ حصے بھی سمارٹ لاک ڈاﺅن کرتے ہوئے سیل کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ چونگی امرسدھو مین بازار، ٹاﺅن شپ کے متعدد علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ ان تمام علاقوں میں آج رات 12 بجے سے لاک ڈاﺅن کر دیا جائے گا، مذکورہ علاقوں میں ایک ہفتے کیلئے سمارٹ لاک ڈاﺅن کیا جائے گا۔  سیل شدہ علاقوں کے داخلی راستوں کو بند کرکے پولیس کی نفری تعینات کر دی جائے گی جبکہ کسی کو اندر جانے یا باہر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیل ہونیوالے علاقوں میں میڈیکل سٹورز اور دودھ دہی کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ اندر موجود لوگوں کو بھی ایس او پیز پر عملدرآمد  کی ہدایت کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 873192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش