0
Friday 10 Jul 2020 08:57

بدعنوان عناصر سے 466 ارب وصول کئے، چیئرمین نیب

بدعنوان عناصر سے 466 ارب وصول کئے، چیئرمین نیب
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے اپنے قیام سے اب تک 466.069ارب روپے بدعنوان عناصر سے وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کرائے، 69 فیصد مقدمات میں سزا ہوئی، نیب کی اصل توجہ منی لانڈرنگ، بینک فراڈ، بینک قرض نادہندگی، اختیارات کا غلط استعمال، سرکاری فنڈز کے غبن پر مرکوز ہے. پاکستان کا انسداد بدعنوانی کا اعلیٰ ادارہ نیب دنیا کا واحد ادارہ ہے جس کے ساتھ چین نے پاکستان میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی نگرانی کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کی مجموعی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ نیب بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت پاکستان میں فوکل ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے جو کہ آگاہی، تدارک اور انفورسمنٹ کی انسداد بدعنوانی کی قومی حکمت عملی کے مطابق ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان، ورلڈ اکنامک فورم، پلڈاٹ اور مشال پاکستان نے کرپشن فری پاکستان کے تناظر میں نیب کی لوگوں کو بدعنوانی کے مضر اثرات سے آگاہی کی کوششوں کو سراہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 873523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش