0
Friday 10 Jul 2020 16:17

گلگت بلتستان میں تمام اضلاع کے ایس پیز تبدیل

گلگت بلتستان میں تمام اضلاع کے ایس پیز تبدیل
اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی کرائم برانچ سمیت گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے ایس پیز کو تبدیل کر دیا گیا۔ محکمہ پولیس میں 13 افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی کرائم برانچ فرمان علی کو ڈی آئی جی دیامر استور ریجن کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے جبکہ ایس پی ہنزہ طاہرہ یعسوب کو ایس پی نگر، اے ایس پی گلگت کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کو ترقی دے کر ایس پی ہنزہ تعینات کر دیا گیا۔ ایس پی نگر حسن علی کو ایس پی ٹریفک گلگت، ایس پی استور محمد ایاز کو چیف سکیورٹی آفیسر گورنر سیکریٹریٹ لگا دیا گیا ہے جبکہ ایس پی گانچھے جان محمد کو ایس پی استور، ایس ڈی پی او استور کامران اصغر کو ایس پی گانچھے، ایس پی غذر عبد الرئوف کو ایس پی کرائم برانچ گلگت، اے ایس پی گاہکوچ سٹی کیپٹن (ر) فیضان کو ایس پی غذر لگا دیا گیا ہے۔ اے ایس پی سکردو شبیر احمد کو ایس پی کھرمنگ، ایس پی کھرمنگ ضیاء کا شگر تبادلہ جبکہ ایس پی شگر عبد المجید کو سپیشل برانچ بھیج دیا گیا ہے۔ ایس پی کرائم شاکر احمد کو اے آئی جی آپریشنز سی پی او گلگت لگا دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ نگران حکومت کے دور میں محکمہ پولیس میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں، اس سے پہلے مختلف محکموں میں بھی افسران کو ادھر ادھر کیا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 873602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش