0
Sunday 12 Jul 2020 17:21

کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی، پاکستان ریلویز نے تیاری شروع کردی

کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی، پاکستان ریلویز نے تیاری شروع کردی
اسلام ٹائمز۔ کراچی سرکلر ریلوے بحال کرنے کے لئے کراچی سٹی سے اورنگی تک آزمائشی ٹریک 2 ماہ میں مکمل ہوگا جس کے لئے پاکستان ریلویز نے تیاری شروع کردی۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کراچی سرکلر ریلوے بحال کرنے کے لئے کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کے سی آر منصوبہ پر عملدرآمد کے لئے کی جانے والی کوششوں اور اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں رکاوٹیں دور کرنے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس سلسلہ میں ضروری فیصلے کئے گئے۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز ارشد سلام خٹک نے کمشنر کو کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ پر عملدرآمد کے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں اردو بازار اسٹیشن سے ڈپو تک سیوریج لائن کی تنصیب و تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر اسد اللہ خان نے اجلاس کو جلد از جلد لائن کی تبدیلی پر کام شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ کے سی آر کے 44 کلو میٹر روٹ پر فینسنگ کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے، ٹینڈرز بھی طلب کرلئے گئے ہیں جبکہ اگلے ہفتہ فینسنگ کی تنصیب و تعمیر کا کام شروع کردیا جائے گا۔ کراچی سٹی سے اورنگی تک کے آزمائشی ٹریک کے لئے 14 کلومیٹر تک اس روٹ پر 6 کلومیٹر ٹریک تیار کرلیا گیا ہے جبکہ 8 کلومیٹر ٹریک کی مرمت اور تبدیلی کا کام شروع کردیا گیا ہے، اس ٹریک پر وزیر مینشن، بلدیہ، شاہ عبد الطیف، سائٹ منگھو پیر، حبیب بینک اور اورنگی کے اسٹیشن قائم ہیں جبکہ 5 ریلوے کراسنگ بھی واقع ہیں۔ کمشنر نے کہا کہ سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے منصوبہ بندی کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 874008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش