1
Sunday 12 Jul 2020 22:48

سعودی عرب، امارات اور اسرائیل کے حساس مقامات کی فہرست تیار کر لی ہے، بریگیڈیئر جنرل عبداللہ الحاکم

سعودی عرب، امارات اور اسرائیل کے حساس مقامات کی فہرست تیار کر لی ہے، بریگیڈیئر جنرل عبداللہ الحاکم
اسلام ٹائمز۔ یمنی انٹیلیجنس کمیٹی کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل عبداللہ یحیی الحاکم نے جارح قوتوں کے خلاف یمنی مسلح افواج کی پے درپے فتوحات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے جارح سعودی اتحاد کو خبردار کیا ہے کہ وہ یمنی صوبے مأرب کی تیل کی تنصیبات کو نشانہ نہ بنائے۔ بریگیڈیئر جنرل عبداللہ یحیی الحکام نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی تیل کی تمام تنصیبات کو نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ یمنی انٹیلیجنس کمیٹی کے سربراہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یمنی مسلح افواج نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اسرائیل اور اس سے بھے آگے، تمام جارح قوتوں کے حساس مقامات کی فہرست تیار کر لی ہے۔

عرب ای مجلے "26ستمبر" کے مطابق یمنی انٹیلیجنس کمیٹی کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل یحیی عبداللہ الحاکم نے یمن کے مرکزی شہر مأرب کے قبائل کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ قبائل جو تاحال دشمن کی صفوں کے اندر موجود ہیں جلد از جلد پلٹ آئیں اور جارح قوتوں کے خلاف ڈٹ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج یمنی انٹیلیجنس کا اثرورسوخ سعودی سرحدوں سے آگے بڑھتے بڑھتے جارح ممالک کے دارالحکومتوں تک پہنچ چکا ہے اور یمنی فورسز ملک کے خلاف چلنے والی الیکٹرانک وار کے آپریشن رومز تک دسترسی رکھتی ہیں۔ دوسری طرف جارح سعودی عرب کی حلیف مستعفی یمنی حکومت کی جانب سے گذشتہ روز یہ بیان سامنے آیا تھا کہ سعودی فوجی اتحاد اب اس نیتجے پر پہنچ چکا ہے کہ یمن کا مرکزی شہر مأرب بھی، نہم اور الجوف کے مانند جلد ہی یمنی مسلح افواج و انصاراللہ یمن کے کنٹرول میں چلا جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ اب جارح سعودی فوجی اتحاد مأرب میں موجود اپنے بھاری فوجی ہتھیاروں سمیت "الودیعہ" کی جانب بتدریج عقب نشینی میں مصروف ہے۔
خبر کا کوڈ : 874032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش