0
Monday 13 Jul 2020 23:51

کوٹ ادو، جعلی پیر نے جن نکالنے کے بہانے 15 سالہ لڑکے کو جلا ڈالا

کوٹ ادو، جعلی پیر نے جن نکالنے کے بہانے 15 سالہ لڑکے کو جلا ڈالا
اسلام ٹائمز۔ ضلع مظفر گڑھ میں جعلی پیر نے جن نکالنے کے بہانے پندرہ سالہ لڑکے پر تشدد کرکے اس کا چہرہ ابلتے تیل والی کڑاہی میں جھلسا دیا، جس کے بعد لڑکا جاں بحق ہوگیا، واقعے کے بعد پیرفرار ہوگیا تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقہ کوٹ ادو میں محمود کوٹ کا رہائشی مختیار اپنے بیٹے کو دم کروانے کے لئے عبدالغار کے پاس لیکر گیا، جعلی پیر لڑکے کو علیحدہ کمرے میں لے گیا اور ایک گھنٹہ بعد بیہوش بچہ ورثاء کے حوالے کردیا۔ جعلی پیر بچے کا منہ ابلتے تیل والی کڑاہی میں جھلساتا رہا اور بیہوش ہونے پر ورثاء کے حوالے کر دیا۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کمسن لڑکا چند گھنٹوں بعد جابحق ہوگیا۔

واقعے کے بعد جعلی پیر ورثاء کو دھمکاتا رہا کہ اگر کسی کو بتایا تو جن تمہارے گھر بھیج دوں گا اور فرار ہوگیا۔ پولیس تھانہ محمود کوٹ کو ورثاء کی جانب سے درخواست دے دی گئی ہے، جس پر تھانہ محمود کوٹ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جعلی پیر غفار شاہ کے خلاف دفعہ 302 کے تحت بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق جعلی پیر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں بہت جلد جیل کی سلاخوں میں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 874242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش